ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان اوران کےقریبی ساتھیوں کی گرفتاری کاامکان ۔
جی ہاں قومی اخبارات میں شائع ایک خبرکےمطابق سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کوعمران خان اوران کےساتھیوں کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت جاری رکھنےکیلئےگرین سگنل دےدیاہے۔ گرین سگنل ملتےہی الیکشن کمیشن نےعمران خان اوران کےساتھیوں کونوٹس جاری کردیاہےکہ اگروہ اگلی سماعت پرذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوتےتوان کےوارنٹ گرفتاری جاری کئےجائیں گے۔
واضح رہےکہ چیف الیکشن کمشنرکےخلاف غیرشائشتہ زبان استعمال کرنےاوران پربےبنیادالزامات لگانےپرالیکشن کمیشن میں عمران خان ، اسدعمر،فوادچودھری اوردیگرکےخلاف توہین الیکشن کمیشن کاکیس چل رہاہےجسےتحریک انصاف نےلاہورہائیکورٹ ، سندھ ہائیکورٹ اوراسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔
واضح رہےکہ الیکشن ایکٹ2017 کاسیکشن 10الیکشن کمیشن کوتوہین کےکیس میں وہی اختیارات دیتاہےجوکسی ہائیکورٹ کوتوہین عدالت کےکیس میں حاصل ہیں۔