ویب ڈیسک ۔۔ سرکاری ٹی وی کےسپورٹس شومیں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترسےبدتمیزی کرنےپرپروگرام کےمیزبان ڈاکٹرنعمان نیازنےمعافی مانگ لی ۔
ڈاکٹرنعمان نیازنےایک پیغام جاری کیاہےجس میں انہوں نےکہاکہ پروگرام میں آن ائیرجو مجھ سے ہوااس پرآنےوالاشدیدردعمل بالکل جائز تھا۔ چاہےوجہ جوبھی تھی،آن ائیر یہ سب کرنےکامجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر سٹار ہیں مجھے ان کی کرکٹ سے محبت ہے۔
بھارت افغانستان میچ : پاکستانی کرکٹرزبھارت کی حمایت کرنےلگے
ڈاکٹر نعمان نیازکااپنےپیغام میں مزیدکہناتھاکہ پروگرام کے بعد والد نے کہا کہ مجھے تم سے یہ توقع نہیں تھی، تم نے غلطی کی، اس وقت شعیب اخترسٹاراورمیں صرف میزبان تھا مجھے معاملہ سنبھالنا چاہیےتھا۔ان کاکہنا تھاکہ یہ چیزنہیں ہونی چاہیے تھی جس کاخمیازہ بھگتنےکےلیےتیارہوں اوربھگت رہا ہوں۔
یاد رہےچند روز قبل ڈاکٹر نعمان نیاز نے سرکاری ٹی وی کے سپورٹس پروگرام میں غیر ملکی سپر سٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتےہوئےانہیں شوسےچلےجانےکیلئےکہہ دیاتھا۔
شعیب اخترنےنعمان نیازکومعاف کردیا
ادھرشعیب اخترنےپروگرام جشن کرکٹ میں بات کرتےہوئےکہاکہ انہوں نےنعمان نیازکواسی روزمعاف کردیاتھاجس روزیہ واقعہ ہواتھا۔ انہوں نےکہاکہ وہ صرف یہ چاہتےہیں کہ آئندہ کوئی میزبان ہمارےاسٹارزسےپروگرام کےدوران بدتمیزی نہ کرے۔
شعیب اخترکی دریادلی پرتبصرہ کرتےہوئےسکندربخت کاکہناتھاکہ شعیب اخترنےدل جیت لئے۔