ویب ڈیسک ۔۔ جنوبی ایشیاکیلئےامریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈلونےسائفرسےمتعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کےالزامات اورسازشی تھیوری کوایک بارپھرجھوٹ کاپلندہ قراردےدیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ کمیٹی کی زیلی کمیٹی میں پاکستان میں عام انتخابات کےموضوع پرسماعت ہوئی جس میں ڈونلڈلونےکمیٹی ارکان کےسوالات کےجواب دئیے۔
ایک موقع پرڈونلڈلونےیہ بیان دےکرسب کوحیران کردیاکہ گزشتہ دوسال سےاسےاوراس کےخاندان کومختلف ذرائع سےدھمکیاں مل رہی ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ خود پاکستانی سفیر اسد مجید بھی سائفرکا الزام جھوٹ قرار دے چکے ہیں۔ ہم پاکستان کی خودمختاری کااحترام کرتےہیں اوریقین رکھتےہیں کہ پاکستان کےعوام کوہی اپنےلیڈرجمہوری عمل سےچننےکاحق حاصل ہے۔
کمیٹی چیئرمین نے سوال پوچھا کیاامریکا نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کے دورہ روس کے بعد انہیں ہٹانےکو کہا تھا؟
اس پر ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ ہم نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے بعد انہیں ہٹانے کو نہیں کہا۔
ڈونلڈ لونےکہاانتخابات میں بےضابطگیوں سےمتعلق شکایات کی جانچ کیلئےالیکشن کمیشن نےاعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ہے۔ ہم ان تحقیقات کوغورسےدیکھ رہےہیں۔