Home / موجودہ حکومت سےمتعلق عمران خان کی پیشگوئی

موجودہ حکومت سےمتعلق عمران خان کی پیشگوئی

Imrran khan adilala jail

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نےدعویٰ کیاہےوہ مزید پانچ چھ ماہ جیل میں رہیں گےاوراس کےبعد حکومت ختم ہوجائے گی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی بات کرتےہوئےعمران خان نےکہاان کی عارف علوی سےکوئی ناراضگی نہیں،عارف علوی نےمعاملات حل کرانےکی پوری کوشش کی لیکن دوسری جانب سےمیرےنام پرکراس لگایاگیاتھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کاکہناتھافیصلےکہیں اورہوئےہیں یہاں صرف کاروائی ہو رہی ہے۔ القادر ٹرسٹ کمال کا کیس ہےجس میں چوری بھی نہیں ہوئی، پیسہ بھی حکومت کے پاس ہے اورٹرسٹ بھی چل رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاحسن نواز شریف نے انگلینڈ میں 9 ارب کا گھر 18 ارب میں بیچا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے مشکوک ٹرانزیکشن پکڑ لی، یہ منی لانڈرنگ نہیں مشکوک ٹرانزیکشن تھی، حسن نواز سے پوچھا جانا چاہیئےوہ گھر خریدنے کا پیسہ کہاں سے لایا؟حسن نوازاورحسین نواز پاناما میں پکڑے گئے، حسین نواز نے ٹی وی پرکہافلیٹ مریم نواز کے ہیں۔

عمران خان نےالزام لگایا حکومت، الیکشن کمیشن اوراسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں۔ الیکشن کمشنرجھوٹاشخص ہے، فافن سمیت 5 رپورٹس کے باوجود بھی وہ بیٹھا ہوا ہے، سب کہہ رہےہیں چیف الیکشن کمشنر کواستعفیٰ دیناچاہئے۔

عمران خان کےمطابق آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، میں نے آئی ایم ایف سےکہاملک میں سیاسی استحکام آنے تک قرض جاری نہ کیا جائے۔ سیاسی استحکام نہ ہونے کی صورت میں قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے۔ مزیدکہاموجودہ معاشی صورتحال سےہمیں صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی نکال سکتےہیں۔

عمران خان کےبقول 9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے مجھے ایک ہفتے میں 3 سزائیں دی گئیں۔ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنی کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔

عمران خان نے کہاعلی امین گنڈا پور کو صوبہ چلانا ہے اور اسے پیسے چاہئیں، وہ صوبے کا شیئر لینے کے لیے وزیراعظم سے ملالیکن اسے وزیراعظم کے ساتھ تصویر اس وقت بنوانی چاہیئے تھی جب پیسے مل جاتے۔ شریفوں سے زیادہ ناقابل ناقابل اعتماد کوئی نہیں، شریف پھنس چکے،یہ بوٹ کو چھوڑتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب لندن بھاگے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا23 مارچ کے جلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے،مولانا فضل الرحمان کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دیں گےلیکن پتانہیں وہ آتےہیں یانہیں؟

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …