Home / خیبرپختونخواکودہشت گردوں کےحوالےنہیں ہونےدینگے: ترجمان پاک فوج

خیبرپختونخواکودہشت گردوں کےحوالےنہیں ہونےدینگے: ترجمان پاک فوج

DG ISPR Press Briefing on terrorism

Tuesday, 06 January 2026 | Web Desk

فوج صرف دہشت گردوں اوران کےسہولت کاروں کونشانہ بناتی ہے، ہم کوئی کولیٹرل ڈیمیج نہیں کرتے، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کی پریس بریفنگ ۔ کہاافغان طالبان ، فتنہ الخوارج اورہندوستان کاگہراگٹھ جوڑہے۔ افغان طالبان رجیم نےفتنہ الہندوستان سےاتحادکیاہواہےلیکن لبادہ انہوں نےاسلام کااوڑھارکھاہے۔ افغان طالبان کومودی کی شکل میں ایک نیاہیرومل گیاہے۔

انہوں نےکہاکہ افغانستان اس وقت خطےمیں دہشت گردی کامنبع بن چکاہے، مختلف جہادی گروپ افغانستان میں پناہ لئےہوئےہیں ۔ دنیابھرکاکریڈیبل میڈیااس حوالےسےرپورٹس پیش کررہاہے۔ امریکااوریورپ سےافغان باشندوں کونکالاجارہاہے، یہ لوگ دیگرملکوں میں بھی دہشت گردی کرتےہیں۔ ایران بڑی تعدادمیں انہیں نکال رہاہے۔ یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ افغانستان اس وقت دہشت گردی کی آماجگاہ بن چکاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھا، پاکستان میں دہشت گردوں کی سہولت کرنےوالوں کےحق میں ہندوستانی میڈیامہم چلاتاہے، معصوم شہریوں کےقاتلوں کی گرفتاری کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی بناکرپیش کیاجاتاہے۔

ترجمان پاک فوج نےکہاکہ کےپی میں حکمران جماعت کاموقف بہت افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کہتےہیں افغانستان کےدیگرہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کیوں نہیں ہورہی ؟ لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےپی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی تقاریرکےکلپ چلاکرصحافیوں کودکھائے۔ ان کلپس میں پی ٹی آئی کےارکان ایوانوں میں کہہ رہےکہ فوج ڈالرزاورمعدنیات کیلئےان علاقوں میں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاکہ فوج کوآپریشن کےبدلےکون ڈالردےرہاہے؟ کیاکوئی صحافی اس کی تصدیق کرسکتاہے؟ جہاں تک معدنیات کی بات ہےتواسےنکالنےکیلئےپہلےامن قائم کرناضروری ہے۔ کےپی حکومت نےمائننگ کے5ہزارلائسنس کسےدئیے؟

ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ اس وقت بھارت افغان طالبان کواستعمال کررہاہے،ہم نےافغان طالبان کوباربارسمجھایاکہ ایسانہ کریں ۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ فوج کی نہیں عوام کی جنگ ہے۔ انہیں نہ روکاتویہ ہمارےگھروں میں گھس کرہمیں ماریں گے۔ افسوس کہ ایک صوبےکی حکمران جماعت کہتی ہےہم ملٹری آپریشن نہیں ہونےدیں گے،حالانکہ اس ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پاک فوج کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ خیبرپختونخواکودہشت گردوں کےحوالےنہیں ہونےدیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہاکہ دہشت گردوں اوران کےسہولت کاروں سےکوئی بات نہیں ہوگی، ہم انہیں جہنم واصل کریں گے۔ بھارت اورافغانستان کوپاکستان پرحملےکابہت شوق ہےتوآجائیں ہم ان کاشوق پوراکردیتےہیں ۔ معرکہ حق میں بھارت کوسبق سکھاناضروری تھا۔ ریاست کی اولین ذمہ داری ریاست کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہے۔

بانی پی ٹی آئی بہت بااختیاروزیراعظم تھے، وہ اتنےبااختیارتھےکہ انہوں نےآرمی چیف کوقوم کاباپ ڈیکلیئرکردیاتھا۔ آج بھی ان کی پارٹی کہتی ہےخوارج سےبات کریں ، پتانہیں انہیں ان خوارج سےکہاہمدردی ہے؟ واضح کردیں کسی کی ذات ریاست سےبڑھ کرنہیں ۔ بانی کےدورمیں جوبھی ہورہاتھااس میں ادارہ نہیں چندشخصیات ملوث تھیں ۔ آج بانی کی سپورٹ کرنےوالاڈی جی آئی کہاں ہے؟

کراچی بڑی تباہی سےبچ گیا

ترجمان پاک فوج نےنیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکےحوالےسےبلوچستان حکومت کی تعریف کی۔ کہاہمیں کسی سیاسی جماعت سےکوئی مسئلہ نہیں ، جوبھی حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکرےگی ہم اس کی تعریف کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz with Austrian Chancellor

آسٹرین چانسلرشہبازشریف کی جرمن سن کرحیران

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk آسٹرین چانسلرکرسچیئن اسٹاکرنےانسٹا گرام پراپنےذاتی اکاؤنٹ سےوزیراعظم شہبازشریف …