Home / جام کمال کا کمال جام ہوگیا ۔۔ کرسی خطرےمیں

جام کمال کا کمال جام ہوگیا ۔۔ کرسی خطرےمیں

CM Balochistan jam Kamal Khan

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) یوں لگتاہےکہ جیسےجادوئی مسکراہٹ کےمالک چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی تمامترکوششیں ناکام ہوگئی ہیں کیونکہ بلوچستان کاسیاسی بحران ایک بارپھرسراٹھارہاہے۔

قومی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر 3 صوبائی وزرا اور ایک رکن اسمبلی پر مشتمل 4 رکنی وفد پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیےکراچی پہنچا۔

بی اے پی کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا۔ وفد نے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور ناراض اراکین اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

بےچارےجہانگیرترین سےپھرہاتھ ہوگیا

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی کوششوں کےبعدبلوچستان کاسیاسی طوفان کچھ دیرکیلئےٹل گیاتھالیکن اب لگتاہےکہ وہ محض عارضی بندوبست تھا،وزیراعلیٰ جام کمال سےناراض ان کی پارٹی کےارکان کی ناراضی کی وجوہات اپنی جگہ برقرارہیں۔

اب اگران حالات میں جام کمال کےخلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادپیش ہوگئی تواسےکامیاب ہونےسےکوئی نہیں روک سکتاکیونکہ صرف پارٹی ہی نہیں اپوزیشن بھی وزیراعلیٰ سےسخت ناراض ہے۔

اس سچوئشن میں یہ کہاجائےتوغلط نہ ہوگاکہ جام کمال کاکمال جام ہوگیا۔

عمران خان کےبیانات پراحسن اقبال کاپوسٹ مارٹم

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …