Home / دوسری جماعتیں خلائی مخلوق، میں عوام کی طرف دیکھ رہاہوں: بلاول

دوسری جماعتیں خلائی مخلوق، میں عوام کی طرف دیکھ رہاہوں: بلاول

bilawal bhutto jalsa

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی نظریں عوام پرجبکہ دیگرسیاسی جماعتوں کی نظریں خلائی مخلوق پرہیں ۔۔ ان خیالات کااظہارچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےکوٹ ادومیں جیالوں سےخطاب کےدوران کیا۔

بلاول بھٹونےکہامیں ذوالفقارعلی بھٹوکانواسہ ہوں ، مجھےیہی بتایاگیاہےکہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں ۔ صرف پیپلزپارٹی ایسی جماعت ہےجوعوام کےووٹ سےحکومت میں آتی ہے۔

ایک بارپھرن لیگ پرتنقیدکرتےہوئےبلاول بھٹونےکہاپنجاب کےعوام کوبتاناچاہتاہوں کہ خون چوسنےوالےشیرکاراستہ روکناہےتوصرف تیرکام آئےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاان کادس نکاتی ایجنڈاکوئی ہوائی بات نہیں، میں تیس لاکھ گھربناکردکھائوں گا۔ 10 نکاتی معاشی ایجنڈے پر عملدرآمد سے غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دیتی ہیں، مجھےوزیراعظم بنائیں میں اشرافیہ کوتکلیف اورعوام کوریلیف دوں گا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …