مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کےشوہرحارث کاکہناہےانہوں نےاپنی اہلیہ پرکوئی تشددنہیں کیا۔ حارث کےبقول عائشہ کےآںکھوں کےگردجونشان نظرآرہےہیں وہ تشددکےنہیں بلکہ خودبنائےگئےہیں ۔
عدالت میں پیشی کےموقع پرایک نیوزچینل سےبات کرتےہوئےحارث نےکہابلیک میلنگ ٹیکٹکس استعمال کرکےانہیں اوران کی فیملی کوپریشرائزکیاجارہاہے۔ انہوں نےوقوعہ کےروزکی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجزپولیس کودےدی ہیں جن سےسچ ثابت ہوجائےگا،لیکن پولیس پرحکومت کابہت دباو ہے۔حارث نےمزیدکہاکہ میڈیاانفلوئنس کواستعمال کرنےسےسچ کوچھپایانہیں جاسکتا۔
حارث نےکہاکہ میراقصوریہ ہےکہ میں نےاپنےسےآٹھ سال بڑی تین بچوں کی ماں ایک بیوہ خاتون سےشادی کی ، اس کےبچوں کی پرورش۔ بچپن سےلےکرجوانی تک ایک باپ کی طرح ان کاساتھ دیا۔ عائشہ کےپہلےشوہرکابیٹاجسےایچی سن سےنکالےجانےکےبعدمیں نےلاہورکےایک مہنگےاسکول میں داخل کروایااوروہاں سےلندن کی یونیورسٹی میں پڑھنےکیلئےبھیجا۔ آج وہ بیٹالندن سےمجھےدھمکیاں دےرہاہے۔ وہ چھوٹی سی بچیاں جنہیں میں نےبیٹی سمجھ کرپالا،آج جوان ہوکراپنی ماں کیلئےمیرےخلاف جھوٹی گواہیاں دےرہی ہیں ۔ ان لوگوں کےساتھ نیکی کرکےآج میں خودکنویں میں گرگیاہوں ۔
عائشہ جہانزیب کےشوہرنےکہاکہ میں خوداپنےآپ کوقانون کےسامنےسرنڈرکیاتاکہ سچ سامنےآسکےاوربہت جلدمیرےخلاف ہونےوالی جھوٹی ایف آئی آرکی حقیقت سامنےآجائےگی ۔ بہت جلدیہ بھی سامنےآجائےگاکہ کس نےمیری گاڑی کادروازہ کھول کرمجھ پرکہنی اورمکےبرسائے۔