ویب ڈیسک: مہنگائی کےمارےعوام پرحکومت نےمزیدبجلی گرانےکی منصوبہ بندی کرلی ۔ اےآروائی نیوزکی خبرکےمطابق، 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالےصارفین کوپروٹیکٹڈکیٹگری سےنکالاجارہاہے۔
اےآروائی نیوزکی خبرکےمطابق ، چیئرمین جنید اکبر خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کےاجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان نےیہ انکشاف کیاکہ حکومت نے 2027 تک پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کا ٖفیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کامزیدکہناتھاکہ ڈیڑھ سال تک 200 یونٹ بجلی کے معاملے سے نکل جائیں گے، پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 11 ملین سے بڑھ کر 18 ملین ہوگئی ہے اورملک کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں۔
ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ہم بجلی پر سبسڈی بتدریج کم کرتے جا رہے ہیں، 2027 یعنی ڈیڑھ سال تک بجلی پر سبسڈی ختم کر دیں گے، 200 یونٹ والوں کو سب سے زیادہ 60 سے 70 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے۔
سیلاب متاثرہ لوگوں کوبڑاریلیف مل گیا
ان کے مطابق ہم جو پالیسی بناتے ہیں سب سے پہلے آئی ایم ایف سے منظوری حاصل کرتے ہیں، اس پالیسی کی بعد میں وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی جاتی ہے۔