Home / نومئی کے19مجرمان کی سزائیں معاف

نومئی کے19مجرمان کی سزائیں معاف

9 May convicts pardon

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9 مئی 2023 کے دوران دائر کی گئی رحم کی پٹیشنز میں سے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 67 مجرمان نے اپنی سزاؤں کے خلاف رحم کی پٹیشنز دائر کیں، جن میں سے 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے ‘کورٹس آف اپیل’ میں نظرثانی کے لیے بھیجا گیا۔ تاہم، 19 مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پرمنظورکرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر نے مزیدبتایاکہ دیگر رحم کی پٹیشنز پر عملدرآمد مقررہ قانونی مدت میں کیا جائے گا، اور ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جائے گا۔ یہ سزاؤں کی معافی پاکستان کے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ایک نمایاں ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزاؤں کی معافی انصاف کے اصولوں اور ہمدردی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ نظام انسانی حقوق اور رحم کے اصولوں کے تحت کام کرتا ہے۔

اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی 20 مجرمان کی رہائی کا حکم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیا گیا تھا۔

مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئیں

آئی ایس پی آر نے جن مجرمان کی سزائیں معاف کی ہیں، ان میں محمد ایاز، سمیع اللہ، لئیق احمد، امجد علی، یاسر نواز، سعید عالم، زاہد خان، محمد سلیمان، حمزہ شریف، محمد سلمان، اشعر بٹ، محمد وقاص، سفیان ادریس، منیب احمد، محمد احمد، محمد نواز، محمد علی، محمد بلاول، اور محمد الیاس شامل ہیں۔ یہ افراد مختلف حملوں میں ملوث تھے، جن میں بنوں کینٹ، ایف سی کینٹ پشاور، آئی ایس آئی آفس فیصل آباد، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس، راہولی گیٹ گوجرانوالہ، جناح ہاؤس، اور پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان پر حملے شامل ہیں۔

مجرمان کی سزائیں

یہ مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئیں، ان میں سے ہر ایک کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی، اور انہیں مختلف حملوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی۔ ان حملوں میں سرکاری اداروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …