Home / لاہورجنرل ہسپتال سےاغوانومولودبچہ مل گیا

لاہورجنرل ہسپتال سےاغوانومولودبچہ مل گیا

kidnapped newborn baby found

Thursday, September 4, 2025 | Web Desk

لاہورکےجنرل ہسپتال سے اغوا کیے جانے والے نومولود کوپولیس نےزبردست کام کرتےہوئے تیسرے روز بازیاب کراکےوالدین کےحوالےکردیاگیا۔ بچہ واپس ملنےپروالدین خوشی سےنہال، پولیس کابےحدشکریہ اداکیا۔

یہ بچہ جسےاغواکیاگیا،اپنےبےاولادوالدین کیلئےدس سال بعدبہت بڑی خوشی بن کرآیالیکن اس دنیامیں آتےہی اسےاغواکرلیاگیا۔ یوں دس سال بعدملنےوالی خوشی ماں باپ کیلئےبےانتہاغم میں بدل گئی ۔

اس نومولودکوجنرل اسپتال کی نرسری سے یکم ستمبر کو اغوا کیا گیا۔ شک گزرنےپرسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےدوبرقع پوش خواتین کوٹریس کرکےبچےکوبازیاب کرایاگیا۔۔

کرکٹرحیدرعلی ریپ چارجزسےبری

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹرایازحسین نےایم ایس جنرل ہسپتال کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے لاہورکےکماہاں گاؤں تک پہنچے،گھرگھرتلاشی لی ، ملزمہ نےبچہ صندوق میں چھپا رکھا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچہ صحت مند ہے تاہم دو دن مزید اسپتال میں رکھ کر اس کی دیکھ بھال کریں گے۔

پولیس کےمطابق اغوا کار خاتون بے اولاد تھی جس نے طلاق کے ڈر سے بچہ چوری کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …