Home / عمران خان اپنےہرمحسن کوڈنک مارتےہیں ، احسن اقبال

عمران خان اپنےہرمحسن کوڈنک مارتےہیں ، احسن اقبال

Ahsan Iqbal PML-N

ویب ڈیسک ۔۔ سینئررہنمامسلم لیگ (ن) احسن اقبال کہتےہیں اپنےہرمحسن کوڈنک مارناعمران خان کی فطرت میں شامل ہے۔ تاریخ بھری پڑی ہے کہ جس نے بھی عمران خان کے ساتھ کوئی نیکی کی،انہوں نے اسی کو ڈنک مارا۔

حکومت پرتنقیدکرتےہوئےاحسن اقبال کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے آرڈیننس جاری کیے جارہے ہیں،اس کی روایات کو ختم کرنا ہوگا۔ اس طرح آرڈیننس جاری کرکےپارلیمنٹ کے استحقاق کو مجروح کیا جارہا ہے، مارضی میں کی گئی غلطی کوسدھارناہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 700 ارب روپے کے ٹیکس قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نافذ کیے جارہے ہیں، مجھےتوخدشہ ہےکہ کل کلاں وفاقی بجٹ بھی صدارتی آرڈیننس کے ذریعےپیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …