Home / وزیراعظم کےپاس ہمارےلئےکچھ نہیں بچا،شاہدخاقان

وزیراعظم کےپاس ہمارےلئےکچھ نہیں بچا،شاہدخاقان

Shahid Khaqan Abbasi

ویب ڈیسک ۔۔ شاہد خاقان عباسی کہتےہیں عمران خان کےپاس ایک ہی این آراوتھاجوانہوں نےجہانگیر ترین کودے دیا،اب ہمارے لیےانکےپاس کچھ نہیں بچا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اینکرسےگفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم کاکہناتھاشہباز شریف کوعدالت نےبیرون ملک جانےکی اجازت دی ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے وہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں الیکشن چوری کرنے کا مسئلہ مشین کے ذریعے حل نہیں ہوگا، حکومت انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں بحث سے کیوں گھبراتی ہے؟ انہوں نےکہاکہ انتخابی اصلاحات کسی مشین کا نام نہیں، مسئلہ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر صاحب کے مطابق انتخابی اصلاحات مشین کا نام ہے، اگرایساہےتومیں بھی مشین لے آؤں گا۔ انہوں نےمزیدکہاکہ آج کل ہمارےصدرکاکام صرف صدارتی ریفرنس پرسائن کرنارہ گیاہے،لیکن ان سےدرخواست ہےکہ صدارتی ریفرنس پردستخط سےپہلےاسےپڑھ بھی لیاکریں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …