مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مجھ پرظلم کےپہاڑتوڑےگئے،سازش کرکےحکومت ختم کی گئی ، جھوٹےکیسوں میں سزاسنائی گئی لیکن میں نےکبھی قومی رازافشانہیں کئے۔
ان خیالات کااظہارنوازشریف نےہارون آبادمیں جلسےسےخطاب کرتےہوئےکیا۔ قائدن لیگ نےعمران خان کےحوالےسےکہاکہ اس شخص نےاقتدارجاتادیکھاتوملک پرہی حملہ کردیا،ایسی گھنائونی سازش کی کہ ملکی سلامتی کوہی داءوپرلگادیا۔
نوازشریف نےکہاکہ تبدیلی نےملک کاکیاحشرکردیاکہ آج ایک روٹی پچیس روپےمیں ملتی ہے،نوازدورمیں پچیس روپےمیں پانچ روٹیاں ملتی تھیں۔ یہ سب دیکھ کرنوازشریف یادتوآتاہوگا۔
سابق وزیراعظم کاکہنا تھاموٹر سائیکل والو، کاروالو، بس والو، ٹرک والونواز دورمیں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا،آج 250 روپےلیٹرہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہےنوازشریف کےدورمیں ملک میں کرپشن کاخاتمہ ہوچکا تھا۔ ثاقب نثار بتاؤ جسےعالمی دنیا کرپٹ ترین کہہ رہی ہے،اسےتم نے صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا؟
انہوں نے کہاہم نے آئی ایم ایف کوخیربادکہا،ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیالیکن عمران خان پھرکشکول لےکرمانگنے نکل پڑا،انہوں نےملک کو بھیک مانگنے پر لگادیا، ہم ایٹمی دھماکے کرتے اور یہ شہدا کے مجسمے جلاتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
نواز شریف نےکہا جن ججز نے مجھے جیل میں ڈالا،آج وہ مستعفی ہوکر گھر جارہے ہیں، انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔