ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں میسجنگ کیلئےمقبول ترین ایپ واٹس ایپ میں نت نئےفیچرزکی شمولیت کاسلسلہ جاری ہےاوراسی سلسلےکی ایک کڑی کےطورپرکمپنی نےاپنےتازہ ترین اعلان میں کہاہےکہ ‘واٹس ایپ کمیونیٹیز’کےنام سےایک نیافیچرمتعارف کروایاجارہاہے۔
اس بات کااعلان خودمارک زکربرگ نےاپنی فیس بک پوسٹ کےذریعےکیا۔ مارک زکربرگ کاکہناتھاکہ اس نئےفیچرکی شمولیت واٹس ایپ استعمال کرنےوالے2ارب سےزائدصارفین کوبات چیت کےایک نئےاورگہرےرشتےمیں جوڑدےگی۔
اپنی پوسٹ میں 37 سالہ زکربرگ نےاس نئی خصوصیات کوواٹس ایپ اورآن لائن بات چیت کیلئےمجموعی طور پرایک اہم ارتقائی عمل قراردیا۔ ان کاکہناتھاکہ آج ہم ایک ایسےارتقاکی جانچ شروع کررہےہیں جس پرہم ایک عرصےسےکام کررہےتھے۔
سکیورٹی اورانکرپشن کےحوالےسےخدشات پرزکربرگ کاکہناتھا۔
کچھ عرصےسےیہ بات واضح ہورہی ہےکہ ہماری آن لائن بات چیت کاطریقہ کاربدل رہاہے۔ ہم میں سےزیادہ تر لوگ دلچسپ مواد دریافت کرنےاوراپ ڈیٹ رہنےکےلیے سوشل نیٹ ورکس اورفیڈزکااستعمال کرتے ہیں۔ لیکن بات چیت کی گہری سطح کے لیے، پیغام رسانی ہماری ڈیجیٹل زندگیوں کا مرکز بن گئی ہے۔ یہ زیادہ کانفیڈینشل،نجی اورمحفوظ ہے۔
ہماری پیغام رسانی کی خدمات ون ٹو ون ٹیکسٹ میسجنگ کوسامنےرکھتےہوئےبنائی گئی ہیں لیکن ہم نجی پیغام رسانی کی اگلی جنریشن کی تعمیرپربھی کام کررہےہیں جوزیادہ نجی،زیادہ کانفیڈینشل اورمحفوظ ہوگی۔ ہم نےواٹس ایپ اورمیسنجرمیں ویڈیوچیٹس، آڈیوپیغامات، سٹوریز،تجارت،ادائیگیاں اوربہت کچھ شامل کیاہےاورآج اس نئےفیچرکی شمولت کےبعدہم اسےاوربھی آگےلیکرجارہےہیں۔
ہم لوگوں کواس قابل بنارہےہیں کہ وہ قریبی دوستوں کےساتھ ساتھ اپنی زندگی میں شامل مختلف کمیونیٹیزکےساتھ بھی بات چیت کرسکیں۔
حجاج کرام اورعمرہ زائرین کیلئےگائیڈنس روبوٹ تعینات
ان کامزیدکہناتھاکہ واٹس ایپ کمیونیٹیزبنانےکےپیچھےان کابنیادی مقصدصارف کےتمام گروپ چیٹس کواکٹھاکرنااورمعلومات تک رسائی کوآسان بناناتھاتاکہ لوگ مختلف گروپوں کوایک کمیونٹی میں اکٹھاکرنےکےقابل ہوجائیں۔ مثال کےطورپرایک سکول میں مختلف کلاسوں کےانفرادی گروپوں کےعلاوہ والدین کیلئےایک مجموعی کمیونٹی ہوسکتی ہےجہاں سےاہم اورضروری اعلانات اورمعلومات پہنچائی جاسکیں۔
زکربرگ کےمطابق ہم اس نئےفیچرکوآہستہ آہستہ رول آوٹ کرنے جا رہے ہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ نیافیچر مجموعی طور پر آن لائن مواصلات کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
مارک زگربرگ نےچلتےچلتےیہ بھی بتادیاکہ وہ واٹس ایپ میں دیگر نئی خصوصیات جیسےکہ ردعمل اوربڑی گروپ کالز کو بڑی فائل شیئرنگ کی سہولت کے ساتھ بھی جلدشامل کرینگے۔