Home / حجاج کرام اورعمرہ زائرین کیلئےگائیڈنس روبوٹ تعینات

حجاج کرام اورعمرہ زائرین کیلئےگائیڈنس روبوٹ تعینات

Guidance Robots in Grand Mosque Mekkah

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی حکومت نےحجاج کرام اورعمرہ زائرین کی رہنمائی کیلئےایک زبردست اورانوکھااقدام اٹھایاہے۔

اس نئےاقدام کےتحت مسجدالحرام مکہ مکرمہ اورمدینتہ المنورکی مسجدنبوی میں حجاج کرام اورعمرہ زائرین کی رہنمائی کیلئےگائیڈنس روبوٹ کوتعینات کیاگیاہے۔ رہنمائی کرنےوالےیہ روبوٹس مسجدالحرام اورمسجدنبوی میں مخصوص جگہوں پررکھاگیاہے۔ یہ روبوٹس زائرین کو مشورے فراہم کرنےکےلیےڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ روبوٹس عبادات کی ادائیگی کےبارے میں رہنمائی کےساتھ ساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئےقانونی مسائل پرفتویٰ فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ یہ روبوٹ عربی، انگریزی اوراردو میں بات چیت کرسکتےہیں۔

رہنمائی امور کے نائب صدر شیخ بدربن عبداللہ الفریح نے عرب نیوز کو بتایا کہ روبوٹ سے عام طورپررمضان میں عمرہ کی رسومات سے متعلق روزانہ 100 سے 150 سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹ کےساتھ بات چیت کرنے والےلوگوں کی اکثریت سعودی،شامی، پاکستانی یاہندوستانی ہے۔

یہ روبوٹ متعدد کتابوں سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کے اسکالرز کی طرف سے فراہم کردہ مشورے تک رسائی حاصل کرنےکےقابل ہیں۔

گائیڈنس روبوٹ میں 21 انچ کی ٹچ اسکرین ہےاوریہ چارپہیوں اورایک ‘سمارٹ اسٹاپنگ سسٹم’ سے لیس ہے جو ایوان صدر کے مطابق ہموار اور لچکدار حرکت کو یقینی بناتا ہے۔

اپنے ڈیجیٹل پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پرجنرل پریذیڈنسی نے ایک جراثیم کش روبوٹ اورایک ایساروبوٹ بھی متعارف کرایا ہے جو حجاج کو زمزم کا پانی فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …