ویب ڈیسک ۔۔ امریکااورجاپان کاچین کےخلاف اتحاد۔دونوں ملکوں کابیجنگ پردباوبڑھانےپراتفاق۔
جمعہ کےروزامریکی صدرجوبائیڈن اورجاپانی وزیر اعظم فومیوکشیڈا نےویڈیوکال پربات کی اورچین پر "دباؤ ڈالنے” اور شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرنے پر اتفاق کیا۔ ساتھ ہی صدر بائیڈن نے جاپان کے دفاع کے لیے امریکہ کے عزم کوایک بارپھردہرایا۔
تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہنے والی ویڈیو میٹنگ میں بائیڈن نے اس سال کواڈ کی سربراہی کانفرنس کے لیے جاپان کادورہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ کواڈسمٹ میں آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ شامل ہیں۔
بہت سے نکات جن پر تبادلہ خیال کیا گیا وہ چین کی طرف سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک چیلنج سے متعلق تھے۔ چین کےبارےمیں دونوں رہنماوں نےاتفاق کیاکہ اس نےتائیوان کےمعاملےپرخطے میں بھونچال پیداکیاہواہے۔ واضح رہےکہ تائیوان خود کو آزاداورخود مختارملک سمجھتا ہے لیکن بیجنگ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اس کاایک حصہ اورایک دن وہ بزورطاقت اسےدوبارہ حاصل کرلےگا۔
وائٹ ہاؤس کےمطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقی بحیرہ چین اورجنو بحیرہ چین میں سٹیٹس کوکوتبدیل کرنے کی چین کی کوششوں کے خلاف مشترکہ کوششوں پربھی اتفاق کیااورخطےمیں اورآبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی اہمیت پربھی روشنی ڈالی۔
بائیڈن اورکشیڈا نے سنکیانگ میں چینی طرز عمل پر تشویش کا اظہار کیاجہاں امریکہ کےمطابق چین اویغوروں کی نسل کشی کررہا ہے۔