Home / ٹک ٹاک امریکہ میں کیسےکام کرےگی؟

ٹک ٹاک امریکہ میں کیسےکام کرےگی؟

Tiktok US deal details

Saturday, 27 September 2025 | Web Desk

دنیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی نے اس ایپ کے مستقبل کو داؤ پر لگا رکھا تھا، لیکن اب ایک نیا معاہدہ سامنے آیا ہےجوشکوک وشبہات سےبھراہوااورکئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

نیا ڈھانچہ اور کمپنی

چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں ٹک ٹاک کے آپریشنز کے لیے ایک نئی کمپنی قائم کرے گی۔ یہ کمپنی ای۔کامرس، برانڈنگ اور بین الاقوامی آپریشنز کو سنبھالے گی۔ تاہم، چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائٹ ڈانس اس کمپنی سے آمدنی حاصل کرتی رہے گی، حالانکہ یہ رپورٹس کچھ ہی دیر بعد ویب سائٹس سے پراسرارطورپر ہٹا دی گئیں۔

14 ارب ڈالر کا جوائنٹ وینچر

امریکی حکام کے مطابق نیا معاہدہ تقریباً 14 ارب ڈالر کا ہوگا، جس کا مقصد امریکی ڈیجیٹل سکیورٹی، مواد کی نگرانی اور مقامی بزنس کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

حصہ داری کس کے پاس؟

  • Oracle اور Silver Lake سمیت بڑے امریکی سرمایہ کار تقریباً 50 فیصد حصہ حاصل کریں گے۔
  • بائٹ ڈانس کے موجودہ سرمایہ کار، جیسے KKR، General Atlantic اور Susquehanna Group، تقریباً 30 فیصد کے مالک ہوں گے۔
  • خود بائٹ ڈانس کا حصہ 20 فیصد سے کم رکھا جائے گا تاکہ 2024 کے امریکی قانون کی پاسداری ہو، جس کے تحت ٹک ٹاک کو یا تو اپنی امریکی سرگرمیاں بیچنی تھیں یا جنوری 2025 تک بند کرنا تھا۔

بورڈ میں کس کا اثر؟

نئی امریکی کمپنی کا بورڈ سات افراد پر مشتمل ہوگا، جن میں سے چھ امریکی اور صرف ایک نمائندہ بائٹ ڈانس کا ہوگا۔

امریکی سیاستدانوں کے خدشات

ری پبلکن اراکین اب بھی محتاط ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات سامنے آنے تک یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ امریکی صارفین واقعی چین کے اثر و رسوخ اور ممکنہ نگرانی سے محفوظ ہوں گے یا نہیں۔

بظاہر یہ معاہدہ امریکہ کے لیے فتح اور چین کے اثر کو محدود کرنے کی کوشش ہے، لیکن بائٹ ڈانس کے پوشیدہ کردار اور ہٹائی گئی رپورٹس نے معاملے کو مزید پراسرار بنا دیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

New York Times report on Khamnaei's killing

خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ کیسےاسرائیلی بمباری …