Monday, 15 December 2025 | Web Desk
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ۔ حملےمیں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیاجبکہ دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتارشخص کی شناخت نویداکرم کےنام سےبتائی جارہی ہے۔ یہ شخص سڈنی کارہائشی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ کہاآسٹریلیاتشددکےآگےسرنہیں جھکائےگا۔ آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی نےواقعےکی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔
یوکرین پرہائپرسونک میزائلوں سےحملہ
صدرمملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اورعالمی رہنماوں کی جانب سےسڈنی واقعےکی سخت مذمت کی گئی ہے۔