Home / گستاخ کارٹونسٹ عبرتناک موت ماراگیا

گستاخ کارٹونسٹ عبرتناک موت ماراگیا

Swedish cartoonist died in car accident

ویب ڈیسک ۔۔ گستاخانہ خاکے بنانے والا سویڈن کا ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس عبرتناک کارحادثے میں واصل جہنم ہوگیا۔

لارس ولکس نے 2007 میں گستاخانہ خاکے بنائے تھے اور اس کے بعد سےجان کےخطرےکےپیش نظروہ ہروقت پولیس کی حفاظت میں رہتاتھا۔

سویڈش پولیس کےمطابق 75 سالہ کارٹونسٹ اوراس کی حفاظت پرماموردو پولیس افسران اتوار کو کار حادثے میں ہلاک ہوگئےجوسامنےسےآنےوالےٹرک سےٹکراکرتباہ ہوگئی۔

دونوں گاڑیوں میں ہونےوالی ٹکراس قدرخوفناک تھی کہ دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اورمرنےوالوں کی لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں۔

علاقائی پولیس سربراہ کارینا پرسن نے کہا “جس شخص کی ہم حفاظت کر رہے تھے، وہ اوراس کے دو ساتھی اس ناقابل فہم اور خوفناک حادثے میں مر گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طورپر اس میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

ملعون لارس ولکس نے 2007 میں گستاخانہ خاکے بنائے جس سے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی،پولیس اسے تحفظ فراہم کرتی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …