Home / سوئٹزرلینڈمیں خودکش مشین کااستعمال قانونی قرار

سوئٹزرلینڈمیں خودکش مشین کااستعمال قانونی قرار

Suicide machine Sarco legalized

ویب ڈیسک ۔۔ یورپ کےانتہائی خوبصورت ملک سوئٹزر لینڈ میں حکومت نےموت دینے والی خودکش مشین کو استعمال کرنے کی قانونی طور پر منظوری دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش مشین کے ذریعے کسی بھی انسان کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ہائپوکسیا اور ہائپو کیپنیا کے ذریعے بہت آسانی سےموت کےمنہ میں بھیج سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک کیپسول کی شکل والی مشین ہے جس میں لیٹنے والے شخص آسانی سےاگلےجہان بھیجاجاسکتاہے۔

اس مشین کو ڈاکٹر فلپ نیٹسیکے جنہیں ڈاکٹر ڈیتھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،نےبنایاہے۔ یہ مشین پورٹیبل ہےیعنی اسےکسی بھی جگہ آسانی کے ساتھ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سارکونامی اس مشین کوتابوت کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس مشین میں آکسیجن کی فراہمی کوبتدریج کم کیاجاتاہےاوریوں آہستہ آہستہ انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Irani President Masoud Pezeshian reaction after Khamnaei death

انتقام فرض، اداکرنےکی پوری کوشش کرینگے: ایرانی صدر

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کےبعدصدرمسعود …