Home / یوکرین پرہائپرسونک میزائلوں سےحملہ

یوکرین پرہائپرسونک میزائلوں سےحملہ

Russia attack Ukrain

Sunday, 14 December 2025 | Web Desk

روس کایوکرین پر ہائپر سونک میزائل سےحملہ،فوجی اور توانائی تنصیبات تباہ،لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملہ ہفتے کی رات کوکیاگیا ۔ روسی حملوں کے نتیجے میں توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا،یوکرین میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کےمطابق، روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے۔ حملوں سے درجنوں شہری تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔

یوکرینی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ روس نے5 علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ آگ بجھانے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

وندےماترم کےالفاظ شرکیہ ہیں: مولاناارشدمدنی

روسی وزارت دفاع کے مطابق روس میں شہری اہداف پر یوکرینی حملوں کے جواب میں حملہ کیا گیا جس میں یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ۔ حملے میں کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت دیگر ہتھیار استعمال کیے گئے۔

یہ بھی چیک کریں

Iran sitution latest updates showing Middle East map amid US strikes and rising regional tensions

ایران کی صورتحال سےمتعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس

Monday, 02 March 2026 | Web Desk 🔹 ٹرمپ ایران کی نئی قیادت سے مذاکرات …