Home / پیوٹن پانچویں بارروس کےصدرمنتخب

پیوٹن پانچویں بارروس کےصدرمنتخب

Putin wins presidential election

ویب ڈیسک ۔۔ ولادیمیرپیوٹن بڑےمارجن سےصدارتی الیکشن جیت کرپانچویں بارروس کےصدرمنتخب۔انہوں نےستاسی اعشاریہ ستانوےفیصدووٹ حاصل کئے۔

روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی۔روسی میڈیا کے مطابق پولنگ اسٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرزمیں سے 74 فیصد نےحق رائےدہی کااستعمال کیا۔

روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔ روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ اسٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نےووٹ کاحق استعمال کیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا اور اگلے 6 سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔ پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ اس الیکشن میں پیوٹن سمیت چارامیدوارمیدان میں تھےلیکن سیاسی پنڈتوں نےپہلےہی پیوٹن کی جیت کی پیشگوئی کررکھی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …