Home / !چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے

!چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے

Microsoft shut down LinkdIn in China

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےچین میں اپنی ویب سائٹ لنکڈان کومکمل طورپربندکردیاہے۔

اپنےاس فیصلےکی وجہ بیان کرتےہوئےمائیکروسافٹ کمپنی کاکہناہےکہ چین کی حکومت کی شرائط وضوابط کوپوراکرناکسی چیلنج سےکم نہیں تھا،لہذاکمپنی نےبہترسمجھاکہ چین میں لنکڈان کوبندکردیاجائے۔

یہ ساری کہانی چین میں اس وقت شروع ہوئی جب چینی حکومت کی جانب سےلنکڈان سےکچھ صحافیوں کےپروفائلزکوبلاک کرنےکیلئےکہاگیااوراس حوالےسےکمپنی کوسخت سوالات کاسامناکرناپڑا۔

متبادل کےطورپرمائیکروسافٹ چین میں اس سال کےآخرتک صرف ملازمت کیلئےان جابزکےنام سےایک نئی ویب سائٹ اورایپ لانچ کرےگا۔

اس نئی ویب سائٹ میں آپ کوئی چیزشئیریاکوئی آرٹیکل پوسٹ نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …