ویب ڈیسک — لیک ہونے والےکچھ خفیہ دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ مائیکروسافٹ غزہ جنگ کےدوران اسرائیلی فوج کو کلاؤڈ خدمات اور مصنوعی ذہانت (اےآئی) کی بھرپورمعاونت فراہم کررہی تھی ۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے تنازعے کے بعد اس خفیہ معاونت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
انادولوایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ، ڈراپ سائٹ نیوز کے ذریعہ حاصل کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل مائیکروسافٹ کے اہم عالمی شراکت داروں میں سے ایک بن چکا ہے، اور غزہ پر حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک انجینئرنگ سپورٹ اور مشاورتی اخراجات تقریباً 10 ملین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے اس رپورٹ کی باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی اور نہ ہی انادولو کی درخواست پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 2024 کے لیے مزید 30 ملین ڈالر مالیت کےمنصوبےزیرغورہیں، لیکن دستاویزات سے اسرائیل کے مائیکروسافٹ کے ساتھ معاہدے کی کل قیمت کا تعین نہیں ہو سکا، جو کہ توقع کی جارہی ہے کہ بہت زیادہ ہوگی۔
اسرائیلی فوج کا مائیکروسافٹ کی خدمات پر انحصار نمایاں طور پر بڑھا ہے، جس میں جون 2023 اور اپریل 2024 کے درمیان کلاؤڈسٹوریج کے استعمال میں 155 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو مئی 2024میں رفاہ آپریشن سے پہلے عروج پر پہنچا۔
مائیکروسافٹ کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی خدمات میں ترجمہ کے اوزار اور ایژر اوپن اے آئی شامل ہیں، جو مجموعی فوجی استعمال کا تقریباً 75 فیصد حصہ ہیں۔
خاص تشویش کی بات یہ ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجیز جیسے کہ لیونڈر، جو تقریباً 2.3 ملین غزہ رہائشیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ ممکنہ حماس کے روابط کی شناخت کی جا سکے، پر رپورٹس ہیں۔ تل ابیب کی میڈیا +972 کے مطابق، اس نظام نے ابتدائی طور پر تقریباً 37,000 فلسطینیوں کو "مشکوک” کے طور پر نشان زدہ کیا۔
غزہ میں جاری جنگ نے ٹیکنالوجی کمپنیوں میں "سونا تلاشنے” کی ایک دوڑ کو جنم دیا ہے جو فوجی معاہدوں کے لیے آپس میں مقابلہ کر رہی ہیں، مائیکروسافٹ نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے قابل ذکر رعایتیں پیش کی ہیں۔
دستاویزات سےظاہرہوتا ہے کہ مائیکروسافٹ کا اسرائیلی وزارت دفاع کے ساتھ معاہدہ رپورٹ شدہ سپورٹ اخراجات سے کہیں زیادہ ہے، جو کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے فوجی آپریشنز کی حمایت کرنےکے ایک وسیع تررجحان کی عکاسی کرتاہے۔