Friday, 07 November 2025 | Web Desk
وائٹ ہاؤس کےاوول آفس میں صدرٹرمپ کی موجودگی میں اس وقت اچانک عجیب صورتحال پیداہوگئی جب وزن کم کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تقریب کے دوران ایک شخص اچانک بے ہوش ہوکرنیچےگرگیا۔
واقعےکی سامنےآنےوالی ویڈیوکےمطابق صدر ٹرمپ کی کرسی کے پیچھے حکومتی نمائندوں اور ہیلتھ کیئر ایگزیکٹوز کے ساتھ کھڑے شخص کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اوردیکھتےہی دیکھتےوہ وہ بے ہوش ہوگئے۔
تقریب میں شریک دیگرافرادنےفوراًمتاثرہ شخص کو سہارا دینے کی کوشش کی،اس دوران کرسی پر بیٹھے صدر ٹرمپ بھی فوراً کھڑے ہوگئے۔
وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نےفوری طورپرمتاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ متاثرہ شخص ہیلتھ کیئر کمپنی کے نمائندے تھے۔ امریکی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ متعلقہ شخص بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے شرکاکو یقین دلایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ٹرمپ کانیویارک سےمتعلق انوکھادعویٰ
واقعے کے بعد اوول آفس میں موجود میڈیا کے نمائندوں کو عارضی طور پر کمرے سے باہر نکال دیاگیا۔