Home / اسرائیل کاغزہ امدادلےجانےوالےجہازوں پرحملہ

اسرائیل کاغزہ امدادلےجانےوالےجہازوں پرحملہ

Israeli army attack Sumud flotilla

Tuesday, 2 October 2025 | Web Desk

خدشات کےعین مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی نیوی کےدرجنوں جہازوں نےفلوٹیلامیں شامل افراد کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کردیا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی سےتعلق رکھنےوالےپاکستان کےسابق سینیٹرمشتاق احمدبھی فلوٹیلامیں شامل تھے۔

اسرائیلی حکام کاکہناہےگریٹا تھنبرگ سمیت تمام کارکن محفوظ ہیں۔ اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی بحریہ نےزبردستی فلوٹیلامیں شامل جہازوں اورکشتیوں کارخ اسرائیل کی اشدودبندرگاہ کی جانب موڑدیا۔ کہاکہ امدادی سامان اشدودسےغزہ پہنچادیاجائےگا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نےایک بیان میں کہاہے کہ ’ریاستوں کی مسلسل بے عملی نے، دنیا بھر کے کارکنوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ محاصرہ توڑنے کے لیے پرامن اقدامات کریں، ریاستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلوٹیلا کو محفوظ راستے کی ضمانت دیں۔ انہیں لازماً دباؤ بڑھانا ہوگا تاکہ فلوٹیلا کا تحفظ کیا جا سکے، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا خاتمہ ہو اور اس کا غیر قانونی محاصرہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے‘۔

یہ بھی چیک کریں

New York Times report on Khamnaei's killing

خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ کیسےاسرائیلی بمباری …