Home / آئی فون ایس ای : وہ جنہیں سستاآئی فون چاہئیے

آئی فون ایس ای : وہ جنہیں سستاآئی فون چاہئیے

iPhone SE, cheap iPhone model

ویب ڈیسک ۔۔ دوہزارسات میں پہلی بارلانچ ہونےوالاآئی فون آج دنیابھرمیں ایک پریمئیم ڈیوائس کےطورپرجاناجاتاہے،جسےاپنےپاس رکھناہرکوئی اپنےلئےایک اعزازجیساسجمھتاہے۔ تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہےکہ ہرکوئی آئی فون خریدناافورڈنہیں کرسکتا۔

سی نیٹ کےمطابق ایپل کمپنی اس بات پرغورکررہی ہےکہ وہ مستقبل میں وہ ایساآئی فون بھی تیارکرےگی جوکم قیمت ہوگااورعام لوگوں کی پہنچ میں ہوگا۔

تقریباً700ڈالرکےآئی فون 13 یا1099ڈالرمالیت کےآئی فون 13میکس پروکےبرعکس آئی فون ایس ای کوبنانےکامقصدانتہائی برائٹ سکرین ، روم سینسنگ لیزرزیامیکروفوٹوگرافی جیسی جدیدخصوصیات کےساتھ واہ واہ کروانانہیں بلکہ 399ڈالرکےاس فون کامقصدبہت کم قیمت کےحامل آئی فون بنانااوراس پرلوگوں کومطمئین کرناہے۔

ایپل کے مارکیٹنگ کے سابق سربراہ فل شلر نےایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ 2سال پہلےآئی فون ایس ای بہت سے صارفین کوچھوٹے سائز، اعلیٰ کارکردگی اور سستی قیمت کے منفرد امتزاج کےساتھ بہت پسندآیاتھا۔

ایپل نےاپنےآنےوالےآئی فون ایس ای ماڈل کےبارےمیں کچھ لیک نہیں کیاتاہم توقع کی جارہی ہےکہ وہ 5 جی وائرلیس کو اپنی اسٹینڈ آؤٹ فیچر کے طور پر سپورٹ کرے گا۔ یہ بات کوئی نئی بات نہیں لیکن اس فون کوبنانےکامقصداسےعام لوگوں کی پہنچ میں لاناہے۔

سی سی ایس انسائٹ کے تجزیہ کار بین ووڈکاکہناہےیہ ان لوگوں کے لیے ایک آئی فون ہے جو تمام گھنٹیاں اور سیٹیاں نہیں بجانا چاہتے ہیں — انہیں صرف ایک فون کی ضرورت ہے۔

آئی فون ایس ای ایپل کی آنےوالی واحدپراڈکٹ نہیں جس کااعلان کیاگیاہےبلکہ یہ افواہ گرم ہےکہ کمپنی نئےڈیزائن کےساتھ آئی پیڈکولانچ کرےگی ۔ اس کےعلاوہ تیزترین چپس اورممکنہ وائرلیس چارجنگ سپورٹ تیار کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ میک منی کوبھی اپ ڈیٹ کیاجارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …