Tuesday, 16 December 2025 | Web Desk
آسٹریلیا کےشہرسڈنی کے ساحل پرہونےوالی دہشت گردی کوپاکستان سےجوڑنےکی بھارتی سازش الٹابھارت کےگلےپڑگئی ۔۔ حملہ آورباپ بیٹےکےبھارتی نژادہونےپرآسٹریلوی حکام نےمودی حکومت سےباضابطہ رابطہ کرلیا۔
خودبھارتی میڈیاکی رپورٹس کےمطابق ، دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اسی سلسلےمیں آسٹریلوی حکام نے بھارت کی ایجنسیز سے رابطہ کرکےساجداکرم اوراس کےخاندان سےمتعلق معلومات حاصل کیں۔۔
ساجد اکرم کے بیٹے حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ نوید کے باپ ساجد اکرم کا تعلق بھارت سےجبکہ اس کی ماں اطالوی ہیں ۔
واضح رہےکہ اتوار14دسمبرکوسڈنی کےساحلی علاقےبونڈابیچ پریہودیوں کی ایک مذہبی تقریب جاری تھی ۔ اسی دوران دوافرادنےتقریب کےشرکاپرفائرنگ کردی ۔ جس سےاب تک کی اطلاعات کےمطابق ہلاکتوں کی تعدادسولہ ہوچکی ہے۔۔
حملہ آورافرادکی شناخت ساجداکرم اورنویداکرم کےنام سےہوئی ۔ دونوں باپ بیٹاہیں ۔ ساجداکرم کےبارےمیں میڈیاکےمطابق وہ 1998میں سٹوڈنٹ ویزےپرآسٹریلیاآیاجو2001میں ایک آسٹریلوی خاتون سےشادی کےبعدپارٹنرویزامیں تبدیل ہوا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزکہتےہیں فائرنگ کےواقعےمیں کسی منظم سازش کےشواہدنہیں ملے ۔ بظاہریہ باپ بیٹےکاانفرادی عمل معلوم ہوتاہے۔