ویب ڈیسک – ملک کے لیے شرمندگی کا باعث بننےوالےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ایک اور سٹیورڈ ٹورنٹو، کینیڈا کے ایک ہوٹل سے لاپتہ پائےگئے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق وقار احمد جدون پی کے 781 پر اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والے اسٹیورڈ تھے۔ لیکن وہ اس وقت عملے کا حصہ نہیں تھے جب طیارہ اتوار کو پاکستان واپس آ رہا تھا۔
ٹورنٹو پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی ہے اوربھاگنےوالےکریوممبرکے خلاف تادیبی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے تمام ارکان بیرون ملک پہنچنے پر اپنے پاسپورٹ انتظامیہ کے پاس جمع کراتے ہیں اور جدون کا پاسپورٹ بھی ایئرلائن کے پاس ہے۔
حفیظ نے کہا کہ عملے کے ارکان گارنٹی کے بانڈ پر دستخط کرتے ہیں اور ان کے رشتہ داروں میں سے ایک یہ حلف دیتا ہے کہ وہ فرار نہیں ہوں گے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب پی آئی اے کا فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا میں لاپتہ ہوا ہو۔ پچھلے پانچ سالوں میں ایسے نو واقعات رونما ہو چکے ہیں۔