Home / ایران اورسعودی عرب کےدرمیان اچھےاشارے

ایران اورسعودی عرب کےدرمیان اچھےاشارے

Muhammad bin Salman

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کاایک حیران کن بیان سامنےآیاہے۔ کہتےہیں ایران سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،آخروہ ہماراہمسایہ ملک ہے۔

دوسری جانب کچھ ذرائع یہ دعویٰ بھی کررہےہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان بغداد میں خفیہ مذاکرات بھی ہوچکے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہدجنہیں دنیاایم بی ایس کےنام سےجانتی ہےایک انٹرویومیں اظہارخیال کرتےہوئےکہاایران ہمسایہ ملک ہے اور ہم سب ایران کے ساتھ اچھے اور خصوصی تعلقات چاہتےہیں۔

ایم بی ایس کامزیدکہناتھاکہ ہم چاہتےہیں ایران کےحالات مزیدخراب نہ ہوں،ایران آگےبڑھ کرخطےاوردنیاکواستحکام کی جانب لیکرجائے۔ انہوں نےکہاکہ سعودی عرب ایران کےمنفی روئیےکاڈھونڈنےکیلئےخطےاورعالمی اتحادیوں کےساتھ ملکرکام کررہاتھا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کا لہجہ گزشتہ انٹرویو کے مقابلے میں مفاہمانہ تھا کیونکہ اس سے قبل انہوں نے ایران پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کاالزام لگایا تھا۔

ادھرمعروف اخبارفنانشل ٹائمزکی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیاگیاہےکہ 9 اپریل کو بغداد میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الخدیمی کی ثالثی میں ایران اورسعودی حکام کےدرمیان مذاکرات ہوئے تھے۔

عراقی حکومت کے ایک عہدیدار نےمیڈیاکوان مذاکرات کی تصدیق کی تھی جبکہ مغربی سفارت کاروں کاکہناتھا کہ بہتر تعلقات اورکشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کے بارے میں انہیں پہلے ہی بتادیاگیاتھا۔

سعودی عرب نے سرکاری میڈیا کے ذریعے ان مذاکرات کی تردید کی تھی لیکن نےکچھ عرصہ خاموشی اختیارکرنےکےبعدبس اتنا کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ اقدامات ایسے موقع پر کیے جا رہے ہیں جب امریکی صدر جوبائیڈن خطے میں طاقت کے توازن میں تبدیلی لارہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ختم کیے گئے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کااشارہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …