Home / ترک ڈراموں کےبعدترک فلموں کی اینٹری

ترک ڈراموں کےبعدترک فلموں کی اینٹری

Turkish movies Cyla in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ترک ڈراموں کی مقبولیت کےبعداب ترک فلموں کی اینٹری ۔۔ پاکستانی سینماوں میں پہلی ترکش فلم ”آئیلا“رواں ماہ 11 فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔

میڈیاکےمطابق اچھی اورمعیاری فلموں کوپسندکرنےوالےپاکستانیوں کی تفریح طبع کیلئےڈسٹری بیوشن کلب نےعالمی شہرت یافتہ ترک فیچر فلم ”آئیلہ“کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ یہ پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پہلی ترکش فلم ہوگی۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو منیجر شیخ عابد رشید کےمطابق فلم ”آئیلہ“کو خصوصی طور پر اردو زبان میں ڈب کروایا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک خوبصورت بچی ”آئیلہ“کی زندگی کا احاطہ کرتی ہےجو ایک ترک فوجی کو میدان جنگ میں ملتی ہے۔

ترک شوبزانڈسٹری اپنی معیاری پروڈکشنز اور اچھوتے آئیڈیاز کی بدولت پوری دنیامیں اپنی فلمیں اورڈرامےایکسپورٹ کررہی ہے۔ ”آئیلہ“بھی اپنی جذباتی کہانی اور فنکاروں کی جاندار اداکاری کے باعث شائقین کی توجہ سمیٹ چکی ہے۔

اس فلم کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔”آئیلا”پاکستانی سینماؤں میں ترکش فلموں کی نمائش کےحوالےسےاہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Shaan upcoming film

ایک زبردست فلم بنانےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی فلموں کےشائقین کیلئےایک اچھی خبرہے۔ جی ہاں ،شوبزکےتین بڑےایک ساتھ ملکرفلم …