Home / سائرہ یوسف نےسٹورمیں چوری کیوں کی؟

سائرہ یوسف نےسٹورمیں چوری کیوں کی؟

Saira Yousaf theft video reality

ویب ڈیسک ۔۔ اداکارہ سائرہ یوسف کی گروسری اسٹور سے چیزیں چرانے کی ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔ چوری کی یہ ویڈیودراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ تھی۔

ویڈیو کا وائرل ہونا

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پرمشہوراداکارہ اورماڈل سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی، جس میں انہیں ایک اسٹور سے چیزیں چراتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں اداکارہ کو خفیہ کیمرے کی مدد سے کچھ سامان اپنے بیگ میں ڈالتے اوروہاں سےرفوچکرہوتےدیکھا گیا۔

شائقین کے شکوک و شبہات

ویڈیو کودیکھ کرشائقین نے ابتدا سے ہی اس پرشکوک کااظہار کیا کہ یہ ممکنہ طور پر کسی اشتہاری مہم کا حصہ ہو۔ چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بھی بنائی جا سکتی ہے۔

حقیقت کا انکشاف

چند دن کی خاموشی کے بعد سائرہ یوسف نے خود سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ وائرل ویڈیو ایک چاکلیٹ کی تشہیری مہم کا حصہ تھی۔

تشہیری مہم کی تفصیلات

اداکارہ نے بتایا کہ ویڈیو کا مقصد صرف مصنوعات کی تشہیر تھا اور یہ کسی حقیقی واقعے کی عکاسی نہیں کرتی۔ اس وضاحت کے بعد ویڈیو کو ناظرین نے ویڈیوکوایک تخلیقی اشتہارکے طورپرسراہا۔ ویسےسچ تویہ ہےکہ ویڈیوکےسامنےآنےپرلوگوں میں ایک طرح کی کھلبلی مچ گئی تھی اورانہیں یقین نہیں آرہاتھاکہ ایساسچ بھی ہوسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …