Home / شاہدکپورکےمداحوں کیلئےاچھی خبر

شاہدکپورکےمداحوں کیلئےاچھی خبر

Shahid Kapoor film Deva

ویب ڈیسک ۔۔ معروف بالی وڈہیروشاہدکپورنےاپنی آنےوالی فلم دیواکاپوسٹرسوشل میڈیاپرشیئرکیاہے۔ ان کےاس پوسٹرکودیکھ کراداکارکےچاہنےوالوں کاانتظاراوربھی زیادہ شدت اختیارکرگیاہے،کیونکہ پوسٹرہےہی ایسا۔

شاہدکپورکےاس پوسٹرمیں وہ ایک پولیس والےکےروپ میں دکھائی دےرہےہیں ۔ پوسٹرمیں شاہدنےپولیس کی بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی ہےاوران کےہاتھوں میں گن ہےاوروہ اپنےآگےکسی کودیکھ رہےہیں۔ پوسٹرکودیکھ کرلگتاہےکہ جیسےمجرموں کاپیچھاکرتےکرتےوہ یہاں تک پہنچےیہاں ان کی قانون دشمن عناصرسےاچھی خاصی لڑائی ہوئی ہے۔

شاہدکپورکےبارےمیں ہمیں یہ کہنےکی ضرورت نہیں کہ وہ انتہائی ٹیلنٹڈاداکارہیں جورومانٹک ، مزاحیہ اورایکشن ہیروکےطورپراپنےمداحوں کوکبھی مایوس نہیں کرتے ۔ جب وی میٹ کےبعدشاہدنےایک کےبعدہٹ فلمیں دی ہیں ۔ ان کی ویب سیریزفرضی بھی کامیابی کےجھنڈےگاڑچکی ہے۔

شاہدکپورنےدیواکاپوسٹرانسٹاگرام پرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھاکہ 14فروری 2025کوایک پرتشددویلنٹائن ڈےکیلئےتیارہوجائیں ۔ دیواکی ریلیزکیلئےپہلے11اکتوبرکادن چناگیالیکن بعدمیں اس تاریخ کوبدل دیاگیا۔ دیوااب 14فروری 2025کوسینماگھروں کی زینت بنےگی ۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …