Home / بالی وڈمیں خوف کےسائے

بالی وڈمیں خوف کےسائے

security tightens for bollywood stars

ویب ڈیسک ۔۔ ممبئی میں اداکارسلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کےواقعےکےبعدبالی وڈمیں جیسےخوف کی لہردوڑگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعےکو سنجیدگی سے لیتے ہوئےسلمان خان سمیت شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیرمعمولی اضافہ کردیاگیا ہے۔

اس بات کااندازہ اس بات سےلگایاجاسکتاہےکہ جب آئی پی ایل کےمیچ کیلئےشاہ رخ اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزکوسپورٹ کرنےکولکتہ پہنچےتوائیرپورٹ پران کےساتھ بہت زیادہ سکیورٹی تھی۔ سکیورٹی اہلکاروں میں شاہ رخ کےذاتی محافظوں سمیت پولیس کےلوگ بھی شامل تھے۔

کولکتہ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان جب اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں تو ہم سخت سیکورٹی کو یقینی بناتے ہیں۔

پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ سلمان خان کے گھر پر ہونے والے حالیہ واقعے کےبعدہم نے شاہ رخ خان کی سکیورٹی کوبہت زیادہ سخت کردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …