Home / نورافتیحی کی نئی ڈانس ویڈیونےآگ لگادی

نورافتیحی کی نئی ڈانس ویڈیونےآگ لگادی

Noora Fatehi new dance video

ویب ڈیسک ۔۔ مشہور اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے دہلی میں معروف پنجابی گلوکار کرن اوجلہ کے لائیو کنسرٹ میں شاندار ڈانس پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔ ان کی پرفارمنس نے نہ صرف حاضرین کو متاثر کیا بلکہ انٹرنیٹ صارفین کادل بھی موہ لیا۔

نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر اپنی پرفارمنس کی جھلک شیئر کی، جس میں وہ کرن اوجلہ کے مقبول گانےاے ہے پر رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ وہی گانا ہے جس کی اصل ویڈیو میں بھی نورا فتیحی نےپرفارم کیاہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نورا نے لکھا، شکریہ کہ آپ نے دہلی میں اپنے اسٹیج پر مجھے جگہ دی ماحول زبردست تھا، دہلی آپ شاندار تھے، دوبارہ ملاقات ہوگی۔

کرن اوجلہ نے بھی نورا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، نورا کے ساتھ لائیو پرفارم کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے اپنے گانے پر لائیو پرفارم کیا۔

کنسرٹ کے دوران، حاضرین بار بار "نورا” کا نام لیتے رہے، اور ان کی پرفارمنس کو انٹرنیٹ پر بہت سراہا گیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا، نورا، آپ نے ہمیشہ کی طرح اسٹیج پر آگ لگا دی۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …