Home / حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk

دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل ہی جاتاہے لیکن کبھی کبھی دولت کودرحسن سےناکام ونامرادبھی لوٹناپڑتاہے ۔۔

معروف ملائشین اداکارہ اورسابق بیوٹی کوئن ایمی نورٹینی نےبھی بےشماردولت، عالیشان گھراورقیمتی گاڑی کی پیشکش کوپائےحقارت سےٹھکرادیا۔ ایک انٹرویومیں اداکارہ نےانکشاف کیاکہ ایک وی وی آئی پی نےتیسری بیوی بننےکی صورت میں انہیں ماہانہ لاکھوں روپے،عالیشان گھراورگاڑی کی پیشکش کی جسےانہوں نےاسی وقت ٹھکرادیا۔

انتیس سالہ اداکارہ کامزیدکہناتھا،یہ پیشکش ایک انتہائی بااثروی وی آئی پی شخصیت کی جانب سے کی گئی۔ مذکورہ شخص نے تیسری بیوی بننے کے بدلےانہیں ایک بنگلہ، ایک گاڑی، 10 ایکڑ زمین اورہرماہ 50 ہزارملائیشین رنگٹ (تقریباً 34 لاکھ روپےسےزائد) بطور خرچ دینے کی پیشکش کی۔ اداکارہ نےبتایاکہ انہوں نےاس پرکشش پیشکش کوفوری طورپرمستردکردیا۔

ایمی نورٹینی کےمطابق ،اکثرکارپوریٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی ہیں، جہاں بااثر شخصیات سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ کئی افراد ان سے فون نمبر مانگتے یا ملاقات کی دعوت دیتے ہیں لیکن اس شخص نےتوحدہی پارکردی۔

اداکارہ نے مزیدانکشاف کیاکہ اس شخص کی عمرلگ بھگ ان کے والد کے برابر تھی، جس کی وجہ سے یہ پیشکش انہیں اوربھی بری لگی۔

یہ بھی چیک کریں

BJP leader call SRK traitor

‘شاہ رخ خان غدارقرار’

Friday, 02 January 2025 | Web Desk انتہاپسندبھارتی جماعت بی جےپی کےمتنازع شہرت رکھنےوالےانتہا پسند …