ویب ڈیسک: اداکار ہمایوں سعیدکہتےہیں رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ان کی اب تک کی سب سےمہنگی ترین فلم ہےاوروہ امیدکرتےہیں کہ فلم اپنی لاگت سےزیادہ بزنس کرےگی۔
ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کےہمراہ سم تھنگ ہاٹ کودئیےگئےانٹرویومیں ہمایوں کاکہناتھاکہ فلم کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی لیکن انہیں پوری امید ہے کہ فلم بہت زیادہ کمائی کرے گی۔
ہمایوں سعیدنےبتایاکہ اس بارانہوں نے دو سال بعد فلم بنائی ہے لیکن اب وہ ہر سال کم سے کم ایک فلم ضرور بنائیں گے۔
اداکار نے بتایا کہ پاکستان میں کم سینما ہونے کے باوجود ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘نے 70 کروڑ روپے سے زائدکابزنس کیااور اب ’لو گُرُو‘اس سے زیادہ کمائی کرے گی۔
ہمایوں سعید نے پاکستانی فلمی شائقین کی بھی تعریف کرتےہوئےکہا کہ پاکستانی لوگ ایک ہی فلم باربار دیکھتے ہیں، جس وجہ سے ملکی فلموں کی کمائی زیادہ ہوتی ہے۔