Home / آرپار ۔۔ دلوں پرچھاجائےگی

آرپار ۔۔ دلوں پرچھاجائےگی

Pakistani movie Aar Paar release date

ویب ڈیسک ۔۔ سسپنس اورڈرامہ سےبھرپورپاکستانی فلم آرپارکاٹریلرپاکستانی فلموں کاشوق رکھنےوالوں کوتازہ ہواکےجھونکےجیسالگےگا۔ ٹریلرہمیں ایک ایسی دنیاکی جھلک دکھاتاہےجہاں دوستی کی کوئی سرحدنہیں اورہمت کی کوئی جنس نہیں۔ کلاکاراینٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن اورسلیم دادکی ہدایت کاری تلےبننےوالی اس فلم کےبارےمیں توقع ہےکہ یہ فلم بینوں کادل جیتنےمیں کامیاب ہوجائےگی۔

فلم آرپارکی کہانی معروف مصنف مشہودقادری نےلکھی جن کی فلم ساون کودس سےزیادہ ایوارڈمل چکےہیں۔ یادرہےکہ ساون کوپاکستان کی آسکرکمیٹی نےآسکرایوارڈکیلئےبھی نامزدکیاتھا۔ آرپارمیں مشہودنےفکرانگیزموادکومصالحےکاتڑکالگاکراسےہرطرح کےشائقین فلم کیلئےمزیداربنادیاہے۔

آرپارکےہدایت کارسلیم دادکےبارےمیں بتاتےچلیں کہ ناظرین اس سےپہلےفلم جوانی پھرنہیں آنی، شیردل،بالوماہی ، مہرالنسا، وی لب یواورچکرجیسی فلموں میں ان کی سینماٹوگرافی کاکمال دیکھ چکےہیں۔

آرپارمیں کہانی کارنےدوستوں کی محبت ، خواتین کی آزادی اورمشکل حالات کےسامنےلئےگئےفیصلوں کےنتائج پرمبنی ایک پیچیدہ جال بناہے۔
فلم میں سرحدوں کےآرپاراورشہرکی دھڑکتی زندگی کے پس منظر میں دو خاندانوں کی الجھی ہوئی زندگیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں معمررانا،ارم اختر،عکاشاگل اورشمائل خان جیسی نمایاں صلاحیتوں کےحامل فنکارشامل ہیں۔

فلم کےہدایتکارسلیم دادکاکہناہےکہ آرپاراپنی کہانی اورفنکاروں کی پرفارمنس سےیقیناًناظرین کوبہت متاثرکرےگی۔ آرپارعید الاضحی پر ریلیزکی جارہی ہے۔ امیدہےٹریلر کو دیکھنےکےبعدشائقین بےصبری سےفلم کاانتظارکررہےہونگے۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …