Home / میرانےاداسی کی وجہ بتادی

میرانےاداسی کی وجہ بتادی

Actor Meera

پاکستان فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ میرانےگزشتہ دنوں امریکامیں اپنےساتھ پیش آنےوالےواقعےکی تفصیلات سےپردہ اٹھادیا۔

میراکاکہناہےکہ وہ اداس ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگزنہیں کہ وہ ذہنی طورپرکھسک گئی ہیں ۔ نجی ویب سائٹ کےساتھ انٹرویومیں اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ امریکا میں قیام کےدوران ویکسین لگوانےاسپتال گئی تھیں لیکن اس دوران ان کی پاگل خانےجانےکی خبریں وائرل ہوگئیں۔

میراکےمطابق ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اورانہیں نہیں پتاکہ کیسےلوگ کسی کی ذہنی حالت سے متعلق مذاق اڑاتے ہیں۔ اپنےاداس ہونےکی وجہ بیان کرتےہوئےمیراکاکہناتھاکہ وہ نیاپراجیکٹ نہ ملنےپراداس ہیں لیکن وہ ذہنی طورپربیمارہرگزنہیں ۔

یادرہےکہ پچھلےدنوں میراکی والدہ کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نےدعویٰ کیاتھاکہ کسی نےامریکامیں ان کی بیٹی کواسپتال میں داخل کرادیاہے،وزیراعظم عمران خان میراکوواپس لانےمیں کرداراداکریں ۔

دوسری جانب میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کےعوض میرا کواسپتال سےفارغ کرایا۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …