Home / شوبزمیں خواتین کوہراساں کیاجاتاہے،اداکارہ مہربانو

شوبزمیں خواتین کوہراساں کیاجاتاہے،اداکارہ مہربانو

Actress Mehar Bano talks about harassment in industry

تاریخ: 30 جون 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک

اداکارہ و ماڈل مہربانو نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان پہلوؤں کوبےنقاب کیاہےجوبہت سی وجوہات کی بناکرکبھی سامنےنہیں آپاتے۔ مہربانو نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات بیان کیے بلکہ کئی ایسے انکشافات بھی کیے جوہمیں یہ سوچنےپرمجبورکردیتےہیں کہ شوبزانڈسٹری کی چکاچوندکےپیچھےسب اچھانہیں۔

مہربانو، جو نجی چینل کے مقبول مزاحیہ پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں شریک تھیں، نے پروگرام کے دوران اپنے کیریئر، کرداروں کے انتخاب، ساتھی اداکاروں کے رویے اور شوبز کی دنیا کے تاریک پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

"معصوم لڑکی کا کردار”

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں روایتی معصوم لڑکیوں کے کردار پسند نہیں، بلکہ وہ پُراعتماد اور خودمختار خواتین کا کردار ادا کرنا زیادہ بہتر سمجھتی ہیں۔ ان کے بقول، ایسے کردار ان کی اپنی شخصیت سے قریب تر ہوتے ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اسکرین پر خواتین کو مضبوط اور فیصلہ کن دکھایا جائے۔

"بڑے اداکاروں کے جسم سے بدبو آتی ہے”

مہربانو نے انکشاف کیا کہ کئی معروف اور سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا محض ان کی شہرت کی وجہ سے ہی مشکل نہیں، بلکہ ان کے جسم کی بو بھی برداشت سے باہر ہوتی ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا جس میں وہ اداکار عفان وحید کے ساتھ کام کر رہی تھیں، اور ایک ساتھی اداکار کے جسم سے شدید بو آ رہی تھی، لیکن پروفیشنل رویہ اپناتے ہوئے انہوں نے اس کا ذکر تک نہیں کیا۔

"شوبز میں ہراسانی عام”

مہربانو کے مطابق، پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ہراسانی ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا مرد و خواتین دونوں کو ہوتا ہے، چاہے وہ کیمرے کے سامنے ہوں یا پیچھے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات فنکاروں کو کھلے الفاظ میں یہ کہا جاتا ہے کہ "یہ کرلو، تو کام مل جائے گا” — یعنی کام کے بدلے نامناسب مطالبات کیے جاتے ہیں۔

"طاقتور افراد کا دباؤ”

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض طاقتور شخصیات فنکاروں پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالتی ہیں تاکہ وہ ان کے مطلوبہ طریقے سے کام کریں۔ شوبز کی دنیا بظاہر جتنی چمکدار ہے، اس کے اندر چھپی تاریکی اتنی ہی خطرناک ہے، جس سے بچنا ہر نئے آنے والے کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Stage actor Rubi Anam's regret of life

سٹیج ڈراموں میں کام کابہت پچھتاواہے،روبی انعم

تاریخ: جون 11 ، 2025 | نیوزمیکرزمانیٹرنگ ڈیسک سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم …