ویب ڈیسک ۔۔ بہت سےلوگوں کےبارےمیں کہاجاتاہےکہ وہ عمرچورہیں لیکن کچھ عمرچورایسےہوتےہیں کہ جنہیں دیکھ کرخودعمرچوربھی شرماجائیں۔
سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر چوانڈو ٹان اپنی اسی خاصیت کی وجہ سےدنیابھرکی توجہ حاصل کرچکےہیں ۔ آپ کیاکوئی بھی انہیں دیکھ کران کی اصل عمرکےبارےمیں اندازہ نہیں لگاسکتا۔
آپ سب یہ جان کرحیران رہ جائیں گے کہ چوانڈوٹان سنگاپورمیں 1967 میں پیداہوئے اوراس طرح ان کی عمر 54بنتی ہےلیکن انہیں دیکھ کرلگتاہےوہ تیس سال سےزیادہ کےنہیں ۔
ایک انٹرویومیں انہوں نےبتایاکہ دوستوں کے کہنے پرانسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا، کیونکہ دوستوں کا کہنا تھا کہ آج کے صارفین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک فوٹوگرافر کی سوشل میڈیا فالوونگ کتنی زیادہ ہے، تو اپنے اکاؤنٹ کو مقبول بنانے کے لیے میں نے اپنی متعدد تصاویر کو شیئر کیا۔
ٹان کےمطابق ان کی اچھی صحت کارازخوش رہنا ، ورزش کرنااوراپنی پسندکےمطابق زندگی گزارناہے۔