ویب ڈیسک ۔۔حکومتی انتباہ کو مسترد کرتے ہوئےسوزوکی موٹرزنےایک بارپھراپنی قیمتوں میں 40,000سے129,000 روپے کا اضافہ کر دیاہےجوفوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔
وزارت صنعت و پیداوارکےادارےانجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے آٹو اسمبلرز کو خبردار کیا کہ قیمتوں کوبارباربڑھانےسےبازرہاجائےکیونکہ حکومت اس بارےمیں انتہائی سنجیدہ اورفکرمندہے۔
ای ڈی بی کےمطابق یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اوراگرکارکمپنیاں قیمتیں بڑھانےسےبازنہ آئیں توحکومت ریگولیٹری اقدامات شروع کرنے پرغور کر سکتی ہے جس میں پرائس کنٹرول پریوینشن آف پرافٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 1977 کے تحت قیمتوں کا تعین شامل ہو سکتا ہے۔
کاکمپنوں سےکہاگیاہےکہ وہ اپنی لاگت کا ڈھانچہ شیئر کریں اورگاڑیوں کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کا جواز فراہم کریں۔
سوزوکی گاڑیوں کی نظرثانی شدہ قیمتوں کےمطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس ، وی ایکس آراوروی ایکس آراےجی ایس کی قیمت باالترتیب 1.475ملین، 1.733ملین،اور1.951ملین ہوگی جبکہ سوزوکی ویگن آروی ایکس آر، وی ایکس ایل اورآراےجی ایس ماڈلزکی نئی قیمت 2.084ملین،2.199ملین اور2.399ملین روپےہوگی۔
اسی طرح سوزوکی کلٹس وی ایکس آر ، وی ایکس ایل اوراےجی ایس ماڈلزکی نئی قیمت باالترتیب 2.330ملین، 2.564ملین اور2.762ملین روپےہوگی ۔ جبکہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی ، جی ایل سی وی ٹی اورجی ایل ایکس سی وی ٹی کی نظرثانی شدہ قیمتیں باالترتیب 2.774ملین ، 2.998ملین اور3.298ملین روپےہوگی۔
بولان وین، بولان کارگو اور بولان اے سی کی قیمت اب 1.328 ملین روپے، 1.315 ملین روپے اور 1.415 ملین روپے ہے جبکہ راوی اور راوی کی نئی قیمتیں بغیر ڈیک کے 1.256 ملین روپے اور 1.181 ملین روپے ہیں۔
کمپنی نے اپنے سرکلر میں قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔