Home / ہونڈابائیک کایہ فیچرآپکوحیران کردےگا

ہونڈابائیک کایہ فیچرآپکوحیران کردےگا

bike crash safety feature

ویب ڈیسک — موٹرسائیکل بنانےوالی پاکستان کی سب سےمعروف اورمقبول کمپنی ہونڈامستقبل میں اپنی موٹرسائیکلوں میں ایک زبردست اورانوکھافیچرمتعارف کرانےجارہی ہے۔ اس فیچرکی تنصیب کےبعدیقینی طورپرہونڈابائیک کی مقبولیت اورقیمت دونوں میں اضافہ ہوجائےگا۔

اس نئےفیچرکاتعلق موٹرسائیکل سوارکی سیفٹی سےہےاوراسےبائیک کریش سیفٹی فیچرکانام دیاگیاہے۔ اس فیچرکےہوتےہوئےموٹربائیک کوحادثہ پیش آنےکی صورت میں ایمرجنسی سروسزتک خودبخودپیغام پہنچ جائےگاتاکہ بروقت موقع پرپہنچ کرمددکرسکیں۔

سائیکل ورلڈ کی ایک رپورٹ کےمطابق یہ سیفٹی سسٹم موٹرسائیکل، فون اوربلوٹوتھ ہیڈسیٹ سینسرزکا استعمال کرےگا۔ ان سینسرزکا ڈیٹاامدادی سروسزکو اطلاع دےگاکہ حادثہ معمولی ہے یا شدید؟ ہونڈاموٹرسائیکل میں خودکارسینسرزہوتےہیں جوموٹر سائیکل گرنے کی صورت میں انجن کو بند کر دیتے ہیں۔ موٹر سائیکل پرلگےسینسرزسب سے پہلے ٹپ اوورکا پتہ لگائیں گے۔

خدانخواستہ حادثےکی صورت میں کریش کا پتہ لگانےوالافیچرصارف سے فون کی وارننگ کو منسوخ کرنے کے لیےکہےگا۔ اگر صارف اس وارننگ کومقررہ وقت کے اندرکینسل نہیں کرتاتو فون ایمرجنسی سروس کوکال کردےگا۔

ہونڈاموٹرسائیکل میں آنےوالایہ فیچررائیڈرکےشدیدزخمی ہونےکی صورت میں اس کی طرف سےوارننگ کینسل کرنےکاانتظارنہیں کرےگابلکہ یہ فیچرحادثےکی شدت زیادہ ہونےپرخودبخودایمرجنسی سروس کومددکیلئےکال کرےگا۔

یہ ٹیکنالوجی صرف ہونڈا کی ہے اور فی الحال ڈویلپمنٹ مراحل میں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …