Home / ہونڈاگاڑیوں کی قیمت میں پھرہوشربااضافہ

ہونڈاگاڑیوں کی قیمت میں پھرہوشربااضافہ

honda car prices increased

ویب ڈیسک ۔۔ ہونڈاکمپنی نےاپنی کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزارروپے تک کا اضافہ کردیاہے۔

قومی اخبارات کی زینت بننےوالی ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس ہونڈا اٹلس گاڑیوں کی قیمت میں ہونےوالایہ تیسرااضافہ ہے۔ نئےاضافےکےبعد ہونڈا سوک 1.5 ایل ٹربو، اوریل 1.5 ایل اور سوک آر ایس 1.5 ایل ٹربو کی نئی قیمتیں 77 لاکھ 79 ہزار روپے، 80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار کر دی گئی ہیں جو4 لاکھ 80 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہے۔

ہنڈاسٹی کی بات کریں تو 1.3 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی، 1.5 وی وی ٹی، 1.5 ایسپائر ایم ٹی اور ایسپائرسی وی ٹی کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیاگیا ہے۔ یوں سٹی کی نئی قیمتیں بالترتیب 45 لاکھ 79 ہزار، 47 لاکھ 29 ہزار، 50 لاکھ 19 ہزار، 52 لاکھ 29 ہزار اور 54 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

ہونڈا بی آر۔وی 1.5 سی وی ٹی 5، ایچ آر-وی وی ٹی آئی اور ایچ آر- وی ٹی آئی ایس کی قیمتوں کوبھی بڑھادیاگیا ہے۔ نئی قیمتیں 59 لاکھ 49 ہزار، 71لاکھ 99 ہزار، 73 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہیں۔ کمپنی نے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 4 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔ ہونڈاکمپنی کےموقف کےمطابق قیمتوں میں حالیہ اضافےکی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی، کاروبار میں غیر یقینی کی صورتحال اورسیلز ٹیکس میں اضافہ ہے۔

قیمتوں کی بات کی جائےبات گاڑیوں پرہی آکرنہیں رکتی۔ عام آدمی کی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پاکستان میں موٹرسائیکل کے دوسرے بڑے پلانٹ یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 70 سی سی سے 125 سی سی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 16 فروری سے 9 ہزار سے 11 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ وجہ وہی روپےکی قدرمیں کمی اورسیلزٹیکس وغیرہ کوقراردیاگیاہے۔

اسی طرح روڈ پرنس نے بھی موٹرسائیکل اور رکشہ کی قیمتوں میں 9 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …