Home / موبائل فون صارفین سے338ارب ایڈوانس ٹیکس کاانکشاف

موبائل فون صارفین سے338ارب ایڈوانس ٹیکس کاانکشاف

advance tax from mobile phone consumers

ویب ڈیسک ۔۔ ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہونےوالےقومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ نے موبائل صارفین سےگزشتہ پانچ سالوں میں موبائل فون صارفین سے مجموعی طور پر 3 کھرب 38ارب روپے ٹیکس وصول کرنےکاانکشاف کیاہے۔ دستاویزات کے مطابق:

2020میں 50 ارب روپے
2021میں 55 ارب روپے
2022میں 61 ارب روپے
2023میں 80 ارب روپے
2024کے مالی سال کے دوران 92 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔

مالی اہداف اور آئی ٹی برآمدات کا تخمینہ

وزارت خزانہ نے 2025 کے لیے مالی اہداف کا بھی ذکر کیا، جس کے مطابق برآمدات 33 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 33 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں 8.5 ارب ڈالر کی اضافی ترقی متوقع ہے، اور رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 4 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

سی پیک منصوبوں کی تفصیلات

ایوان میں سی پیک منصوبوں کے تحت پاکستان کو موصول ہونے والی رقوم کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ وزارت کے مطابق، پاکستان نے چینی حکومت سے سی پیک کی مد میں 25.5 ارب ڈالر وصول کیے ہیں۔

پاکستان میں معاشی استحکام آچکا: وزیرخزانہ

چوبیس ارب ڈالر کی لاگت سے 43 منصوبے مکمل کیے گئے

پچھترکروڑ 95 لاکھ ڈالر کی لاگت کے 8 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
یہ تفصیلات حکومت کی مالی حکمت عملی اور سی پیک منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کرتی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Nvidia market value

اینویڈیا5کھرب ڈالرکی حدعبورکرگئی

Sunday, 08 February 2026 | Web Desk اےآئی چپس بنانےوالی امریکن ٹیک جائنٹ اینویڈیا 5 …