Home / چینی کمپنی کی پہلی ایس یووی گاڑی پاکستان میں متعارف

چینی کمپنی کی پہلی ایس یووی گاڑی پاکستان میں متعارف

Changan launch its SUV in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ چین گن نامی چینی کمپنی نے اپنی پہلی ایس یو وی گاڑی پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق چین گن اوشان ایکس 7 پاکستان کی ماسٹر موٹرز اور چین کی چین گن کی شراکت داری سے متعارف کرائی جانے والی دوسری مسافر گاڑی ہے۔ یہ گاڑی 2 ورژن اوشان ایکس 7 کمفرٹ اور اوشان ایکس 7 فیوچر سنس میں دستیاب ہوگی۔

فیوچر سنس میں 5 جبکہ کمفرٹ ماڈل میں 7 نشستیں موجود ہوں گی۔

دونوں ماڈلز میں 1.5 لیٹر ٹربو چارج پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300 نیوٹن میٹر آف ٹورکیو فراہم کرے گا۔

گاڑی میں 7 اسپیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کا فیچر موجود ہے۔

گاڑی کا فرنٹ کافی بڑا اور اسپورٹ لک کے ساتھ ہے جبکہ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ڈےٹائم رننگ لائٹس موجود ہیں۔

5نشستون والے ماڈل میں پاورڈ ٹیل گیٹ کا فیچر موجود ہے جبکہ 7 نشستوں والے ماڈل میں مینوئلی یہ کام کرنا ہوگا۔

فیوچر سنس میں اڈاپٹو کروز کنٹرول ہے جو خودکار طور پر سامنے موجود گاڑی کے مطابق رفتار کو ایڈجسٹ کرتا ہے جبکہ کمفرٹ ماڈل میں یہ کام خودسےکرناہوگا۔

اسی طرح فیوچر سنس ماڈل میں رئیل ٹائم 360 ویو کیمرا دیا گیا ہے جبکہ دوسرے میں بس ایک رئیر کیمرا موجود ہے۔

فیوچر سنس ماڈل میں ٹکراؤ سے خبردار کرنے والا فیچر بھی موجود ہے جبکہ ڈیش کیم سے 30 سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈکرسکتا ہے۔

آٹو ایمرجنسی بریکنگ فیچر بھی گاڑی کا حصہ ہے اور ان سیفٹی فیچرز کے لیے فیوچر سنس ماڈل میں فرنٹ گرل میں راڈار نصب ہے جبکہ دوسرے ماڈل میں یہ راڈار نہیں۔

اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت 57 لاکھ 50 ہزار جبکہ اوشان ایکس 7 فیوچر سنس کی قیمت 59 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ تاہم ان ماڈلز کو 12 لاکھ روپے کے عوض بک کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

India faces another problem amid Iran Israel conflict

خطےکی صورتحال،بھارت کیلئےنئی مشکل

ویب ڈیسک: ایران اسرائیل تنازع کےبعدبھارت ایک اورمشکل میں پھنس گیا ۔۔ اس خبرکی تفصیل …