Home / گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں۔۔

گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی قیمتیں کم نہیں ہورہیں۔۔

Buyers demand price reduction as rupee strengthens

ویب ڈیسک ۔۔ ڈالرکےمقابلےمیں روپےکی قیمت میں اضافےکےساتھ ہی شہری توقع کررہےہیں کہ اب گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی کمی کردی جائےگی تاہم اس حوالےسےآٹو سیکٹرکے اسٹیک ہولڈرزکاجواب یہ ہےکہ قیمتوں میں فوری کمی کاکوئی امکان نہیں۔

ایک جاپانی کارڈیلرکاکہناہےکہ جب سےڈالرکےمقابلےمیں روپےکی قیمت بڑھناشروع ہوئی ہےصارفین گاڑیوں کی اوپرجاتی قیمتوں میں واپسی کی توقع کررہے ہیں اوروہ اس کے بارے میں پوچھ رہے ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ ایسا لگتا ہے کہ بہت سے خریداراسمبلرز کی جانب سے قیمت میں کمی کی آس میں کاروں کی خریداری کے اپنے منصوبوں کولیٹ کررہےہیں۔

اسی حوالےسےایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرزکےچئیرمین نےڈان اخبارکوبتایاکہ اسمبلرز مشکل میں ہیں کیونکہ انہوں نے مہنگےنرخوں پر ایل سی کھولنے کے بعد خام مال درآمد کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ایک ڈالر 200 روپے پر آجاتا ہے تو یہ موٹر سائیکل اسمبلرز کے لیے قیمتوں میں کمی کے لیے ایک مضبوط کیس بن جائے گا۔

ایک کوریائی اسمبلر نے کہاکہ روپے کو تھوڑاسیٹل ڈاون ہونےدیں ، معاشی اور سیاسی محاذوں پر بہت زیادہ غیر یقینی کی صورتحال پھیلی ہوئی ہے۔ چیزیں ٹھیک ہونے کے بعد آٹو اسمبلرز قیمتوں کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …