Home / کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کافیصلہ

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کافیصلہ

Reduction on CGT Pakistan

لاہور:(ویب ڈیسک) تاجروں اورکاروباری حضرات کیلئےخوشخبری ۔ حکومت نےمالی سال 22-2021کےوفاقی بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کرنےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع سےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق نئےبجٹ میں سٹاک مارکیٹ میں شئیرزکےمنافع پرکیپٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3فیصدکمی اورشئیرزکےمنافع پرکیپٹل گین ٹیکس15فیصدسےکم کرکے12فیصدکئےجانےکاامکان ہے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ٹریڈنگ پربھی سہولت دئیےجانےکاامکان ہے۔ دوسری جانب فیوچرکموڈیٹی کنٹریکٹ کوبھی ودہولڈنگ ٹیکس سےمستثنیٰ قراردینےکی تجویززیرغورہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں الیکٹرانک وئرل ہاوسنگ کی رسیدپربھی ٹریڈنگ کی اجازت دئیےجانےکاامکان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Hyundai Tucson prices in Pakistan after green tax

ہائبرڈگاڑیوں کےخریداروں کیلئےبری خبر

تاریخ: 25 جون 2025 | تحریر: نیوز میکرز ڈیسک پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیاں خریدنے کے …