تحقیق وترجمہ: (محمدظہیراحمد) ۔۔ کیاآپ جانتےہیں کہ اسرائیل دنیابھرمیں سائبرسکیورٹی کےمیدان میں ہونےوالی 82ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاحب سمجھاجاتاہےاورایساہونابےوجہ نہیں۔
مغربی میڈیاکےمطابق اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک ہےجس کی سرکاری ویب سائٹس اور ڈیٹا سسٹمز پرہرماہ سینکڑوں اورہزاروں کی تعدادمیں سائبرحملےکئےجاتےہیں۔ کچھ عرصہ پہلےاسرائیلی دفاعی افواج نےدعویٰ کیاکہ انہوں نےایک مغربی ملک کے خلاف داعش کی طرف سے کیے گئے فضائی حملے کوناکام بنایا۔ خوداسرائیل اورمغربی ممالک سائبرسکیورٹی کی دنیامیں اسرائیل کوسپرپاورکادرجہ دیتےہیں۔
سائبرسیکیورٹی میں دنیابھرمیں سرفہرست ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل کے کاروباری گھرانے اورحکومت بڑے پیمانے پرانسانوں پرسرمایہ کاری کرتے ہیں۔
اس کےعلاوہ اسرائیل سائبرسیکیورٹی اسٹارٹ اپس کی بہتات پیدا کرنے، ملٹی نیشنل کارپوریشنوں کو مقامی تحقیق اورترقی کے مراکز کھولنے اور $6.5 بلین مالیت کی سائبر سیکیورٹی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے سنگاپور جیسے ممالک کی مدد کر رہا ہے۔
اسرائیل اپنی تیزی سےترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی پربجاطورپرفخرکرتا ہے اورحکومت ٹیکنالوجی میں اپنی برتری کوبرقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسرائیلی شہر بیئر شیوا میں ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز پارک ملک کی سائبرسیکیورٹی کامرکزہےجو نجی اورعوامی مفادات کےنظریاتی اورعملی کراس پولینیشن کاایک انوکھا امتزاج ہے۔
ملک کو سائبر سیکیورٹی میں مہارت اور ٹیلنٹ کا بڑا ذریعہ بنانے کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز پارک نے اوریکل، ڈیل ای ایم سی،آئی بی ایم اورڈوئچےٹیلی کام جیسی کثیر القومی کارپوریشنزکےساتھ ملکران سب کی مہارت سےاستفادہ کیا۔اس کےساتھ ساتھ نیشنل سائبر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، نیشنل ایمرجنسی رسپانس اوروینچرکیپیٹل فرمزجیسےاداروں نےبھی سائبرسکیورٹی کی فیلڈمیں گہری دلچسپی لی ہے۔
اسرائیل اپنے انسانی سرمائے کا احترام کرتا ہے اور اس نے اپنے لوگوں کو تکنیکی طورپرطاقتور بنانے کے لیے ان کے عزائم، مہارت اورتکنیککوبہتربنانےپرکام کیاہےجو کسی بھی سائبر ڈیفنس پلیٹ فارم کا بنیادی پہلو ہے۔
سائبر سیکیورٹی کو اسرائیل میں اتنی اہمیت دی جاتی ہے کہ سائبر سیکیورٹی کی تعلیم اسرائیل میں مڈل اسکول سے شروع ہوتی ہے۔
اس طرح اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو ہائی اسکول میٹرک کے امتحانات میں سائبر سیکیورٹی کو اختیاری مضمون کے طور پر پڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسرائیل میں بہت سی یونیورسٹیاں انٹرنیٹ سیکیورٹی میں انڈرگریجویٹ ڈگری کی پیش کش کرتی ہیں۔
انیس سواڑتالیس میں اپنےقیام کےبعداسرائیل نےاپنےدفاعی نظام کومضبوط بنانےپرخصوصی توجہ دی ہےاورآج اسرائیلی دفاعی نظام کودنیابھرمیں بہترین ماناجاتاہے۔ چونکہ سائبر سیکیورٹی مستقبل کا ایک اہم باب بننے جا رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ دفاعی نظام کومضبوط بنانےکیلئے ہرملک اپنے سائبر دفاع کو مضبوط کرے۔